پاکستانکھیل

پچ دیکھ کر بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کیا جائے گا،بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کل پچ کو چیک کریں گے پھر بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہم نے پریکٹس کی ،ہمیں اتنی گرمی نہیں لگی۔
 
بابراعظم نے کہا کہ لوگوں کو کہوں گا میچ دیکھنے آئے اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔ ہم ایک ماہ سے تیاری کر رہے ہیں، بطور ٹیم اگر اچھا پرفارم کریں تو نتائج اچھے ملتے ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ میرا پہلا گول یہی ہوتا ہے کہ میچ جیتنا ہے۔
 
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے کہا کہ موسم گرم ضرور ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھلیں گے،پاکستان میں سیکیورٹی کا معیار بہت اچھا ہے۔
 
نکولس پوران نے کہا کہ ہم یہاں پر خود کو بالکل محفوظ محسوس کررہے ہیں، گرم موسم ہمارے لئے چیلنج ہے لیکن ہم ان کنڈیشنز سے بہتر انداز میں نمٹ لیں گے۔
 
ان کاکہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے ،کوشش ہے اچھی کرکٹ کھیلیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button