پاکستانساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ پیمانوں اور نرخ میں گڑبڑ کرنے والے پٹرول پمپس کیخلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ پیمانوں اور نرخ میں گڑبڑ کرنے والے پٹرول پمپس کیخلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے ہڑپہ کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور ریٹ کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ڈیزل کے پیمانے بھی چیک کئے۔ پٹرول اور ڈیزل کے پیمانے کم نکلنے پر متعدد پٹرول پمپس مالکان پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے کہا کہ لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کرنیوالے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور کسی کو عام آدمی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عام صارفین کی سہولت اور آسانی سب سے مقدم ہے اور جو پٹرول پمپ مالکان جو مقررہ نرخوں پر صارفین کو پورے پیمانے کیساتھ ڈیزل، پٹرول فراہم کر رہے ہیں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button