پاکپتنپاکستان

محکمہ لائیو سٹاک پاکپتن کی نااہلی یا غفلت نورپور اور اس کے گردونواح میں لمپی سکن وائرس کی بیماری تیزی سے بڑھنے اور پھیلنے لگی

محکمہ لائیو سٹاک پاکپتن کی نااہلی یا غفلت نورپور اور اس کے گردونواح میں لمپی سکن وائرس کی بیماری تیزی سے بڑھنے اور پھیلنے لگی ڈی سی پاکپتن ، کمشنر ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ

لمپی سکن وائرس کی بروقت روک تھام اور بیماری سے بچاو کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک پاکپتن نے ابھی تک نہ کوئی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا اور ہی کوئی عملی اقدام اٹھایا۔اہل علاقہ کے غریب لوگ لمپی سکن سے متاثرہ جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے بازار سے مہنگے داموں ویکسین خریدنے پرمجبور ،عطائی ڈاکٹروں کی چاندی،عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں

ملک بھر کی طرح پاکپتن ،نورپور اور اس کے گردونواح کے متعدد دیہاتوں میں جانوروں کی موذی بیماری لمپی سکن کے وائرس نے شدت اختیار کرلی جس سے جانوروں بڑی تعداد اس کا شکار ہورہے ہیں۔ اس برعکس محکمہ لائیو اسٹاک نے اس سلسلہ میں کوئی ہنگامی یا عملی اقدامات نہیں اٹھائے۔ جانوروں کی حفاظت کے لئے محکمہ لائیو سٹاک نے کوئی ویکسینیشن کا عمل شروع نہیں کیا متاثرین اپنے جانوروں کی حفاظت کے لئے بازار سے مہنگے داموں ویکسین خرید کر جانوروں کا علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہیں متاثرین نے ڈی سی پاکپتن اور کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لمپی سکن وائرس سے بچاؤ کے لیے سرکاری طور پر جانوروں میں ویکسینیشن کرنے کا عمل جلد از جلد شروع کر کے جانوروں کی جانوں اور لوگوں کو ہونے والے معاشی نقصان سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button