پاکستانسیاست

پرویز الہیٰ ہمارے امیدوار ہیں انہیں ہی ووٹ دیں گے، چودھری شجاعت

گجرات: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پرویز الہیٰ ہمارے امیدوار ہیں اور ہمارے ارکان انہیں ہی ووٹ دیں گے۔
 
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگی دعوے کی تردید کرتا ہوں اور صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ پرویز الہٰی ہمارے امیدوار ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان پرویز الہٰی کو ووٹ دیں گے اور افواہیں پھیلا کر کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔
 
 
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی اور ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button