انٹر نیشنلکھیل

گال ٹیسٹ دوسری اننگز میں سری لنکا کی 5 وکٹیں گر گئیں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔
 
دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کے 206 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں، جبکہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 218 بنا کر آل آوٹ ہو گئی تھی۔
 
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 اور یاسر شاہ نے دو وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، سری لنکا کے کھلاڑی اوشادہ فرنینڈو اور کوشال مینڈس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، اوشادہ فرنینڈو 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ کوشال مینڈس 76 رنز کی اننگز کھیلی۔
 
 
دوسرے روز کے اختتام تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے۔
 
یاد رہے سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 218 رنز بنائے، اس اننگز میں بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 7 ویں سنچری بھی بنائی۔
 
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button