کھیل

ورلڈکپ: سری لنکا کی شاندار بولنگ، دفاعی چیمپئن انگلینڈ 156 رنز پر ڈھیر

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں سری لنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی پوری ٹیم کو صرف 156 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
 
یہ میچ بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
 
ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بظاہر غلط ثابت ہوا، سری لنکن بولرز کے سامنے انگلش بیٹرز ناکام رہے اور پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
 
انگلش ٹیم کی آدھی ٹیم محض 85 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
 
سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا ، کاسون راجیھیتا اور انجیلو میتھیوز نے 2, 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
 
ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے،پچ میں نمی ہے،بیٹنگ کےلیے سازگار رہےگی، آج کےمیچ کےلیےٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔
 
اس موقع پر لنکن کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کرہم بھی پہلےبیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجیلو میتھیوز اور لہیرو کمارا آج کھیل رہےہیں۔
 
کوشال مینڈس کے مطابق تجربہ کارانجیلو میتھیوز کی واپسی سے فرق پڑےگا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button