پاکستان

حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی سماویہ کو لندن میں طبیعت خرابی پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نجی میڈیا نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت ناسازی کے حوالے سے خبر دی جس کے مطابق لندن میں کئی دن سے فیملی کے ہمراہ موجود حمزہ شہباز کی صاحبزادی سماویہ اسپتال میں داخل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت کافی خراب ہے اور بچی کا ایک آپریشن بھی کیا گیا ہے ۔

نجی میڈیا کادعویٰ ہے کہ بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد حمزہ شہباز کا لندن میں قیام بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے

یاد رہے کہ حمزہ شہباز کے ہاں شادی کے 20 برس بعد 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور بچی پیدائش کے وقت سے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button