پاکستان

مفتاح ثابت کر دیں میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تو استعفی دے دوں گا، تیمور سلیم جھگڑا

وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل ثابت کریں میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ،ثابت ہوا تو استعفی دے دوں گا، اگر ثابت نہ کرسکے تو وہ خود مستعفی ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں یہ کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا، انہیں پتہ ہے کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا۔

اس سے پہلے پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ اور شوکت ترین کو بھی خط لکھے تھے، فاٹا کے عوام کو 70 سال نظر انداز کیا گیا، میں نے خط خود لکھا ہے، اس کو اون کرتا ہوں، خط میں نہیں لکھا کہ فاٹا کے لیے آئی ایم ایف ڈیل سے پیچھے ہٹیں گے،خط میں میرا وفاق سے مطالبہ تھا کہ این ایف سی کا اجلاس بلایا جائے۔

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انضمام کے بعد سے یہ سلسلہ شروع ہوا، فاٹا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پیسے خرچ کرنے پڑے، قبائلی اضلاع ملے تو کوشش کی کہ بہتر انداز میں معاملات حل کریں، فاٹا کے لوگ 20 سال سے جنگ میں تھے ان کا انفراسٹرکچر بنانا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 5 جولائی کو میٹنگ کی، 3 لائن کا خط دیا، ہم نے مفتاح اسماعیل اور وزیر اعظم سے ملاقات کی اور فاٹا اخراجات پر بات کی ، مفتاح اسماعیل کا مشکور ہوں کہ انہوں نے فاٹا سے متعلق تعاون کا یقین دلایا۔

ہماری وفاداری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، فاٹا والوں کے حقوق کے لیے کام کرنا ہوگا، ہمیں فاٹا کے لیے مل کر چلنا ہوگا، خط میں نے ہی لکھا تھا، جس میں قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کی بات کی، خط میں میرا وفاق سے مطالبہ تھا کہ این ایف سی کا اجلاس بلایا جائے ، خط میں نہیں لکھا کہ آئی ایم ایف ڈیل سے پیچھے ہٹیں گے۔

تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ ہم پر لوگوں کے حق کے لیے آواز اٹھانے پر سوالیہ نشان لگانا ہے تو لگائیں، عمران خان قبائلی اضلاع کا بجٹ 40 ارب سے 130 ارب پر لائے، جب سے یہ حکومت آئی ہے ہمیں وفاق سے ایک روپیہ نہیں ملا، سیلاب کے بعد ہم کیسے سرپلس چھوڑنے کی پوزیشن میں ہوں گے، ہمارے ایم این ایز نے آئی ایم ایف کے معاہدے کے خلاف پارلیمنٹ میں ووٹ نہیں کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button