انٹر نیشنلکھیل

بابر اور رضوان کو اوپننگ نہیں کرنی چاہیے مکی آرتھر

پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھرکا ماننا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں ایک ساتھ اوپننگ نہیں کرنی چاہیے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ایشیا کپ کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں بھارتی کھلاڑی رابن اتھاپا نے پاکستان کی شکست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اور محمد رضوان کو اوپننگ نہیں کرنی چاہیے، اس کے بجائے دونوں میں سے کسی ایک کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنی چاہیے۔

رابن نے کہا کہ دونوں بیٹرز کو اوپننگ کے بجائے ایک کو مڈل آرڈر مضبوطی کے لیے 3 نمبر پر آنا چاہیے، پاکستان ٹیم ان دونوں بیٹرز پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے جس کی وجہ سے ان دونوں کو الگ الگ بیٹنگ کرنی چاہیے، لیفٹ رائٹ بیٹرز بولرز کو مشکل میں ڈالتے ہیں اور اس طرح ٹیم میں مضبوطی پیدا ہوگی۔

مکی آرتھر نے رابن کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے مزید کہا کہ فخر زمان کا ٹاپ پر آنا بولرز کو اینگلز تبدیل کرنے پر فورس کرے گا، فخر زمان گراؤنڈ کے چاروں طرف شارٹ کھیلتے ہیں، وہ بولرز کو مایوس کر سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مڈل آرڈر بہت ناتجربہ کار ہے، میرے دور میں ٹیم میں محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی تھے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button