پاکستان

سندھ اور کے پی کے بعد پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی وبائی امراض پھوٹ پڑے

لاہور: سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نےسیلاب متاثرین میں وبائی امراض کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ وبائی امراض سامنے آئے ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوبی پنجاب کے ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جن میں37 ہزار سے زائد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 33 ہزار سے زائد سیلاب زدگان خارش اور جلدی امراض کا شکار ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے17ہزار سے زائد سیلاب متاثرین ڈائریا یا پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button