پاکستان

حالیہ طوفانی بارشوں سے بلوچستان کے کئی اضلاع میں ارضیاتی تبدیلیاں رونما ہونے لگیں

حالیہ طوفانی بارشوں سے بلوچستان کے کئی اضلاع میں ارضیاتی تبدیلیاں رونما ہونے لگیں۔

ماہر ارضیات پروفیسر دین محمد کاکڑ کے مطابق مختلف اضلاع میں زمین سرکنے، دھنس جانے اور دراڑیں پڑنےکے واقعات پیش آئے ہیں۔

ماہر ارضیات کا کہنا ہے کہ عشروں کے دوران 10 ہزار سے زائد ٹیوب ویل لگائے گئے اور زیرزمین پانی کی سطح خطرناک حدتک گرنا ارضیاتی تبدیلی کاسبب بن رہا ہے۔

دین محمد کاکڑ نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں زلزلوں کاخدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ جیولوجی ڈیپارٹمنٹ نے 10 جدید زلزلہ پیما مشینیں درہ کوژک اورقلعہ عبداللہ میں نصب کردی ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ مون سون سیزن میں بلوچستان میں طوفانی بارشیں ہوئی ہیں اور کئی ڈیمز اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button