پاکستانتازہ ترینساہیوال

یونیورسٹی آف ساہیوال کے ٹرانسپورٹ فلیٹ میں دو بسوں اور ایک لوڈر کا اضافہ کر دیا گیا

ساہیوال یونیورسٹی آف ساہیوال کے ٹرانسپورٹ فلیٹ میں دو بسوں اور ایک لوڈر کا اضافہ کر دیا گیا۔ یہ اضافہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی خصوصی ھدایت پر کیا گیا تاکہ طلبہ و طالبات کو اضافی سفری سہولیات مل سکیں۔ بسوں کو فلیٹ میں شامل کرنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی

جس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے امید ظاہر کی کہ ان بسوں کی بدولت یونیورسٹی آف ساہیوال کے طلبہ و طالبات کو درپیش سفری مسائل حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی جن کی خریداری نہایت شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔

دریں اثناء یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اخترنے یونیورسٹی آف ساہیوال کے شمالی گیٹ کو کھولنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس سے انہیں اکیڈمک بلاکس تک رسائی آسانی ہو جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button