انٹر نیشنلکھیل

رضوان کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں 1 رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جس کے باعث انکے 7 پوائنٹس میں کمی آئی ہے اور وہ 854 ریٹنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو ہوم گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پلے دو میچز میں نصف سنچریاں جڑ کر اپنے ریٹنگ پوائٹس میں اضافہ کرلیا ہے، آئی سی سی رینکنگ میں وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 838 ہوچکی ہے۔

آئی سی سی کی رینکنگ میں بابراعظم 800 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے، ایڈن مارکرم چوتھے، ڈیوڈ ملان پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، ڈیون کانوے ساتویں اور پاتھون نسانکا آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button