پاکستانتازہ ترینجرائمساہیوال

ہڑپہ بائی پاس پر ٹریلر سے واردات کی کوششں موٹر وے پولیس بیٹ 16 نے ناکام بنا دی

ہڑپہ بائی پاس پر ٹریلر سے واردات کی کوششں موٹر وے پولیس بیٹ 16 نے ناکام بنا دی دو ڈاکو گرفتارنیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس بیٹ 16 کے افسران نے ڈی ایس پی موٹروے سہیل افضل کے احکامات کے مطابق وارداتوں کی روک تھام کے لئے موثر حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے ہڑپہ بائی پاس پر ٹریلر نمبر TLG-947 کو اسلحہ کے زور پر واردات کی غرض سے روکنے کی کوشش کرنے والے دو مسلحہ ڈاکووں کو موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گرفتار کر لیا۔ موٹر سائیکل پر سوار مسلحہ ڈاکوؤں نے ہڑپہ بائی پاس پر ٹریلر کو روکنے کی کوشش کی اور اسی دوران موٹر وے پولیس بیٹ 16 چیچہ وطنی کی پٹرولنگ موبائل ٹا ئیگر-1 موقع پر پہنچ گی ۔پولیس کو دیکھ کر دونوں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بھاگنے کی کوشش کی مگر موٹر وے پولیس افسران انسپکٹر عاشق علی اور سب انسپکٹر زاہد نے ان کا پیچھا کرکے ان دونوں کو گرفتار کر لیا۔دوران تلاشی دونوں ڈاکوؤں سے ایک عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں اور نقدی برامد کرکے لوکل پولیس تھانہ ہڑپہ کے ایس ایچ او ذیشان بشیر ڈوگر کے حوالے کر دیا۔ڈی ایس پی موٹروے سہیل افضل نے ٹا ئیگر-1 کے افسران کو اس کامیابی پر شاباش دی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button