پاکستان

سپر یم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کر دیا

سپر یم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا،ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی.

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، ملزمان کی دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، قتل کے واقعہ کو دہشگردی کا رنگ دیا گیا۔

ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ نواب سجاد غلام مرتضی کو عمر قید سنائی گئی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اے ٹی اے کے تحت چاروں ملزمان کو عمر قید سنا دی تھی، ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button