کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کی میچ فیس مردوں کے برابر کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر بین الاقوامی میچ فیس ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ‘ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ امتیازی تفریق سے نمٹنے کے لیے ہم نے پہلا قدم اٹھایا ہے، ہم اپنی خواتین کرکٹرز کے لیے مساوی فیس کی پالیسی نافذ کررہے ہیں۔

جے شاہ کا کہنا تھا کہ صنفی مساوات کے اس نئے دور میں اب مرد اور خواتین کرکٹرز کی میچ فیس ایک جیسی ہوگی۔
جے شاہ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس کا بھی اعلان کیا اور انہوں نے بتایا ٹیسٹ میچز کی 15 لاکھ بھارتی روپے، ون ڈے کی 6 لاکھ جب کہ ٹی ٹوئنٹی کی 3 لاکھ روپے فیس ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں نے مساوی تنخواہ کے حوالے سے اپنی خواتین کرکٹرز سے وعدہ کیا تھا’۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button