پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال سے چھٹی مل گئی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمران خان کچھ دیر میں زمان پارک کے لیے روانہ ہوں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا ہے کہ صحت میں بہتری آنے پر عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔عوام نہ صرف اپنے گھروں میں بلکہ اجتماعات میں بھی عمران خان کی صحتیابی ، درازی عمر کے لئے دعائیں کی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی ،قیادت آج اپنا نیا لائحہ عمل دے گی ۔

دوسری جانب شوکت خانم اسپتال نے عمران خان کو گولی لگنے کے معاملہ پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سرجری کے دوران گولی کے 4 ٹکرے نکالے گئے۔

عمران خان کی دائیں ٹانگ سے ٹکڑے نکالے گئے۔عمران خان کی بائیں ٹانگ سے ٹکڑا نہیں نکالا گیا۔ عمران خان اسپتال پہنچنے پر مکمل ہوش میں تھے۔ آپریشن ٹکڑے نکالنے کے لیے کیا گیا۔عمران خان کی حالت تیزی سے بہترہورہی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے دوران ہونے والے حملے میں زخمی ہونے کے بعد شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تھے۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button