کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں بارش کا کتنا امکان ہے؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا جس کے لیے کرکٹ شائقین بھرپورجوش میں ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جہاں بارش کے میچ میں انٹری دینے کے کوئی خاص امکانات نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں کل بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں، عام طور پر مطلع صاف رہے گا تاہم جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے۔

سڈنی میں کل درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہےکہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے کل تابڑ توڑ رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سکتی ہے۔

اس کے علاوہ نئی بال سے بال کرانے والے بالرز کے لیے پچ مددگار ثابت ہوگی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button