پاکستان

ہم توساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے، مونس الہی

ق لیگ کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مؤنس الہیٰ کا کہنا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ایک دوسرے پر تحفظات آئے روز سامنے آرہے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی عمران خان سے متعدد بار وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت کرچکے ہیں، جب کہ ق لیگ کے رہنما مؤنس الہیٰ کا بھی بیان سامنے آچکا ہے۔

وی لاگرز کے ساتھ ملاقات میں ق لیگ کے رہنما مؤنس الہیٰ نے ایک بار پھر انکشاف کیا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے۔

ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں اور میرے والد پرویزالہیٰ پی ٹی آئی کے ساتھ دیرپا تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں، اور ہم نے کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اورعزت پر فرق آئے۔

مؤنس الہی نے کہا کہ عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں، ہم نے ہی دونوں میں تناؤ کم کرنے کی کوشش کی تھی۔

مؤنس الہی نے واضح کیا کہ چوہدری شجاعت اور پرویزالہی کے درمیان رابطہ بحال ہوچکا ہے، تاہم ہم الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان جو کہیں گے وہی ہوگا یہ اٹل ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button