پاکستان

سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتار کرنے سے روک دیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی مزید کیسز میں گرفتاریوں کو روکتے ہوئے آئی جی سندھ کو تمام ایف آئی آرز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

جسٹس کریم خان آغا نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ ہر صوبے میں ایک ہی واقعے کےحوالے سے ایف آئی آر درج کیسے ہو سکتی ہے؟ ہر شہر، ہر ٹاؤن، ہر صوبے میں ایک واقعے کی ایف آئی آر درج ہو رہی ہے۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ اعظم سواتی کو مزید کیسز میں گرفتار نہ کیا جائے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ اعظم سواتی سے متعلق تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ پیش کریں۔

جسٹس کریم خان نے کہا کہ آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ ان ایف آئی آرز کا جائزہ لیں اور رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے اعظم سواتی کے مقدمات سے متعلق سماعت سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف نئی درخواست دائر کی تھی جس کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button