پاکستان

آئی ایم ایف نے باقاعدہ پاؤں میں زنجیریں پہنادی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ہمارے پیروں میں بیڑیاں ڈال دی ہیں۔

حیدرآباد سکھر موٹر وے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر حالیہ سیلاب سے اتنی بڑی تباہی ہوئی جس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں، 30ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے، 9جنوری کو جنیوا میں ڈونرز کانفرنس ہو رہی ہے، وہاں پر ہم اپنا کشکول نہیں لیکر جائیں گے، اپنا حق مانگنے کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی مخالفین خدارا ہوش کے ناخن لیں، جان بوجھ کر ہیجانی کیفیت پیداکرنےکی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان ایک پتھردل انسان ہیں۔

اس سے قبل سکھر میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کے سنگ بنیاد کی ذمہ داری مخلوط حکومت کے حصے میں ذمہ داری آئی، سکھر حیدرآباد موٹروے سے ملک بھرکے شہر منسلک ہوں گے، منصوبے سے زمینی فاصلے کم ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کا منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا گیا وجوہات بتانے کے لیے موقع مناسب نہیں۔ سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کےتحت بنےگا، مراد علی شاہ کو مبارکباد دیئے بغیر بات مکمل نہیں ہوگی، باقی صوبے بھی بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیں اور آگے بڑھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے، اس کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے، میں نے گوادر پورٹ کے کام کو آگے بڑھانے کا کہا تو کہا گیا کہ خرچہ بڑھے گا ، جس میں نے کہا کہ اسی بنیاد پر ہم صوبے کو نظر انداز کر دیں گے۔ ترقی میں پیچھے رہ جانے والے صوبوں کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کے گلے شکوؤں کی یہی بنیاد ہے، افسر شاہی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان صوبوں کو بھی ہمیں ترقی کی دور میں آگے لے کر چلنا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کارٹیلز نہیں چاہتے کہ گوادر کی بندرگاہ ترقی کرے، اس سب کے پیچھے ان کی کرشمہ سازی ہے، میں نے انہیں بتایا کہ ہم نے گندم کی درآمد کے سودے کم سے کم قیمت پر کئے، ہم نے ان سے اور بھی بھی پیسے کم کرائے جس سے اربوں کا فائدہ ہوا۔ سمجھ لو کہ ہم نے یہ جو بچت وہ وہاں خرچ ہوجائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ان اکائیوں پر ہے، بحیثیت وزیر اعظم میرے لئے پاکستان کی ترقی وہی ہوگی جو محروم علاقوں کو لے کر آگے چلے گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button