پاکستان

پاکستان کا بھارتی دہشتگردی کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے لانے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے لائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، ملک کا کوئی طبقہ ایسا نہیں جس نے قربانی نہ دی ہو، دہشت گردوں کی جانب سے مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم عمارتوں کونشانہ بنایاگیا، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر شکل میں کہیں نہ کہیں بھارت کا عمل دخل نظر آتا ہے، بھارت کی کارروائیاں دشمن ملک سے بھی آگے جاچکی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے معصوم بننے کی کوشش کرتا ہے، بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس کیس کو عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے، اقوام متحدہ میں بھی اس واقعے کو اٹھایا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی کی بریفنگ

ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب عمران محمود نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں 23 جون 2021 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک گاڑی میں 200 کلو گرام بارودی مواد رکھ کر دھماکا کیا گیا تھا، اس واقعے کی کسی بھی دہشت گرد گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ہر قسم کی دہشت گردی کو پروموٹ کرتا ہے، کلبھوشن کا معاملہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس کا اپنا بیان اس بات کے لئے کافی ہے کہ بھارت دہشت گردی کے ہر واقعے میں کسی نہ کسی طرح ملوث ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے معصوم بننے کی کوشش کرتا ہے، حکومت نےفیصلہ کیا ہےاس کیس کو عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے، اقوام متحدہ میں بھی اس واقعے کو اٹھایا جائے گا۔

دھماکا حافظ سعید کے گھرکے قریب کیا گیا

حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب یہ واقعہ ہوا ہے، دھماکے کے وقت حافظ سعید گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس کی موجودگی کی وجہ سے ان کے گھر کو نشانہ نہیں بنایا جاسکا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button