پاکستان

پرویز الہٰی اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ لے جاتے ہیں، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ لے جاتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ ہم جب کہیں گے پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوا دیں گے۔ پرویز الہٰی اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ لے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور مونس الہیٰ نے بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جمعہ کو دما دم مست قلندر ہو گا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمارے مؤقف الگ الگ ہے لیکن انتخابات ایک ساتھ ہی لڑیں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button