پاکستان

ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر مفادات اور انا کو ترک کرنا چاہیے، صدر مملکت

صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ماضی کی غلطیوں سےسبق سیکھنا،ذاتی مفادات اور انا کو ترک کرنا چاہیے۔

صدر مملکت سے تعلیمی دورے پر آئے کیڈٹ کالج کوہلو بلوچستان کے کیڈٹس نے ملاقات کی، جس میں بات کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا اور ذاتی مفادات اور انا کو ترک کرنا چاہیے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل تجارت اورسرمایہ کاری کےفروغ کی کنجی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی انا اور انتہائی رویئے کو ایک طرف رکھ کر عظیم تر قومی مفاد کو مقدم رکھیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button