پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سروسز اسپتال لاہور سے غائب

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سروسز اسپتال لاہور سے غائب ہوگئے۔

شہبازگل کی اسپتال سے غائب ہونے کی رپورٹ اسپتال کے ایم ایس کو جمع کرادی گئی۔ شہبازگل اسپتال عملے کو بتائے بغیر وارڈ سے غائب ہوئے۔

شہباز گل اپنی فائل اور میڈیکل ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے، ڈاکٹرز صبح کےوقت معائنہ کرنے گئے تو شہبازگل وارڈ میں موجود نہیں تھے۔

گارڈز کے مطابق شہبازگل کو رات گئے اسپتال سے کوئی لینے آیا تھا، شہبازگل کھانسی اورسانس میں دشواری کے باعث 7دسمبر کو اسپتال داخل ہوئے تھے۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت نے شہباز گل کو بارہ نومبر کو چالان کی نقل فراہم کردی تھی۔ ایک ماہ سے زائد ہوگیا ہے۔ شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں ہوپائی۔

شہباز گل کی جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ غیرواضح ہے۔ بظاہر معلوم ہورہا ہے کہ ملزم شہباز گل ٹرائل آگے نہیں بڑھانا چاہ رہے۔

شہباز گل کے رویے سے ٹرائل معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہا۔ دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

شہباز گل چھ جنوری کو فرد جرم کے لیے عدالت کے سامنے حاضر ہوں۔ تحریری فیصلہ ایڈیشنل سیشن طاہر عباس سپرا نے جاری کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button