پاکستان

دھوم دھڑکے سے اسمبلیاں توڑیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ قانونی مسائل کے حل کے بعد دھوم دھڑکے سے اسمبلیاں توڑیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قانونی مسائل کے حل کے بعد دھوم دھڑکے سے اسمبلیاں توڑیں گے۔

سبطین خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےاسمبلیاں تحلیل نہ کرنےکی کوئی بات نہیں کی، وہ جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے، تاہم جو آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کرکے ہی یہ اقدام اٹھایا جائے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تو تب بھی وہ نہیں چھپیں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button