پاکستان

پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 4 اہلکار شہید

پنجگور کے چکاب سیکٹر میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنے والے قافلے کو نشانہ بنایا، اور دہشتگردوں کی طرف سے ایرانی سرزمین استعمال کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایرانی فریق سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی طرف سے دہشت گردوں کا شکار کریں۔ اور ایران سے دہشت گردوں کو فوری پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button