کھیل

کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس کے لیے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم میدان میں اترے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ 170 سے 180 رنز اچھا ہدف ہو گا،ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ٹاس سے فرق نہیں پڑتا، 150 سے 160 رنزمقابلے کا اسکور ہو گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button