سیاست

عمران خان عدالتوں کیلیے بیمار اور ریلیوں کیلیے تیار ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنے بچے لندن میں محفوظ بٹھا دیے اور قوم کے بچوں کو سڑک پر لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں ٹانگ ٹوٹی ہے اور کبھی ایسی بیماری کا نام لے رہے ہیں جو میں لے نہیں سکتی، عمران خان کورٹ کے لیے بیمار اور ریلی کے لیے تیار ہوتے ہیں، پوچھتی ہوں کہ عدالت جانے میں جان کا خطرہ ہوتا ہے یا ریلی میں؟

ان کا کہنا تھا کل لاہور میں درجنوں پولیس والے زخمی ہوئے، کیا قاسم اور سلمان کی زندگی کی قیمت ہے، پولیس والوں کی کوئی قیمت نہیں، آپ بیٹی کے مجرم ہیں، بیٹی کا نام نہیں لے سکتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف مظفر آباد جا رہے تھے، سکیورٹی افسر نےکہا کہ ہیلی کاپٹر سے نہ جائیں خطرہ ہے، سکیورٹی افسر نے کہا بنی گالا میں دہشت گرد چھپ کر بیٹھے ہیں، ہیلی کاپٹر پر فائر کریں گے لیکن نواز شریف نے کہا مظفرآباد میں عوام میرا انتظار کر رہے ہیں، میں جاؤں گا۔مریم نواز بولیں کہ عمران خان انہیں نانی کہہ کر پکارتے ہیں، عمران خان خود نواز شریف کی عمر کے ہیں، اچھے فیصلے وقت پر کیے ہوتے تو آج وہ بھی نانا دادا ہوتے۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ پہلے احتساب ہوگا پھر انتخاب ہوگا، بیساکھیاں گئیں تو ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا بیان آچکا ہے، امید ہے اب ادارہ اس پر نوٹس لے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button