سیاست

عمران خان نشے میں دھت ہوکر فیصلے کرتا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نشے میں دھت ہوکر فیصلے کرتا ہے۔

لاہور میں نوجوان قیادت سے ملاقات کے بعد خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ملک کو اس وقت ایک سمت کی ضرورت ہے، ملک کی قسمت نوجوان نسل بدل سکتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کوسیاسی ایندھن بنایا جاتا ہے مگر اُن کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں، لیکن شہباز شریف نے نوجوانوں کو انٹرن شپس دیں اور انہیں آسان اقساط پر قرضہ اسکیم ملیں۔ جب نوجواںوں کو قرض ملا تو 99 فیصد لوگوں نے قرض واپس کیا.

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ کل ٹی وی پر دیکھ رہی تھی کہ کسی ریلی کی کال دی گئی، اس ریلی کا ایندھن ورکرز اور نوجوانوں کو بنایا، خود چھپ کر بیٹھے رہے قوم کے بچوں کو سامنے کیا گیا، کل ایک نوجوان ہلاک ہوا اس کی تحقیق ہونی چاہیے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ کل جیل بھروتحریک کی طرح ریلی کی کال دی گئی، کل نوجوانوں کو ریلی کا ایندھن بنایا گیا، کل جو کارکن جان سے گیا اُس کی ذمہ داری کس پرہے؟، کارکنان کو جمع ہونے کا کہتے ہیں اور خود آتے نہیں، اپنے بچے آرام سے لندن میں ہیں قوم کے بچوں کو سامنے کیا ہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک میں ایک شخص کھلےعام انتشار پھیلا رہا ہے، پرویز الہیٰ پر پریشر ڈال کر اسمبلی تڑوائی گئی، اس نے 4 سال میں چوری ڈاکے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،مریم نواز

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نشے میں دھت ہوکر فیصلےکرتا ہے، یہ ہمیشہ سے بیساکھیوں پر تھا، جب سے بیساکھیاں گئی ہیں تب سے عقل ٹھکانے نہیں آرہی، عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کا کیس سچ ہے، عمران خان کو بیٹی سے زیادہ سیاست عزیز ہے، وہ عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button