کھیل

پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

لاہور: افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین شارجہ اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ چوبیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔

نئے شیڈول کے مطابق دوسرا میچ چھبیس اور تیسرا ستائیس مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق میچز کی تاریخ میں ردوبدل ہاک آئی ٹیکنالوجی کی دستیابی کو ممکن بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ، دوسرا 27 مارچ اور تیسرا 29 مارچ کو کھیلا جانا تھا۔

پاکستانی اسکواڈ میں اعظم خان، احسان اللہ، عماد وسیم اور اسامہ میر کے انتخاب کا روشن امکان ہے جبکہ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا جائے گا۔ بابراعظم کی کپتانی میں ٹیم بائیس مارچ کی شب شارجہ روانہ ہوگی۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button