تازہ ترین

سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب کی ٹیم نے رینجرزکی معاونت سے گرفتار کرلیا۔رینجرزاہلکاروں نے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے گرفتارکیاجس کے بعد اُنھیں نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق چیئڑمین پی ٹی آئی کو القادرٹرسٹ کیس اور توشہ خانہ کیس میں گرفتارکیاگیا۔عمران خان کو نیب کی ٹیم نے گرفتارکیا۔چئیرمین نیب نے عمران خان کے وارنٹ جاری کئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کولیگل وارنٹ دکھا کرگرفتارکیا گیا،سابق وزیراعظم کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی۔چیئرمین نیب نے یکم مئی کوعمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی کو ریمانڈ کیلئے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت جاری ہے۔چیف جسٹس نے 15 منٹ میں آئی جی کوطلب کرلیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نےریماکس دئیےکہ جس نے بھی یہ کیا ہے غلط کیا ہے، وزیراعظم اور وزراء کے خلاف بھی کارروائی کرنا پڑی کروں گا۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دفعہ 144نافذ ہے خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔حالات معمول کے مطابق ہیں۔

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نیب میں عمران خان کیخلاف انکوائریاں چل رہی تھیں،نیب میں50ارب روپے خزانے کو نقصان پہنچانے کا کیس تھا۔عمران خان خان کو بار بار نوٹس جاری ہوئے۔عمران خان نے شامل تفتیش اورپیش ہونے سے انکارکیا۔عمران خان کو نیب نے گرفتارکیا۔توشہ خانہ میں اربوں روپے چوری کیے گئے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد نیب ریجنل آفس راولپنڈی کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردئیے گئے۔پولیس نے نیب آفس آنے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کردیئے۔نیب ریجنل آفس کے باہر اینٹی رائٹس فورس کے دستے پہنچ گئے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button