پاکستان

عمران خان کی گرفتاری، جرمن سفیر کی پاکستانیوں سے پر امن رہنے کی اپیل

پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفرڈ گراننس نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر تشویش ہے، پاکستانی پرسکون رہیں اور مذاکرات کو ترجیح دیں۔
 
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں نیب راولپنڈی ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرمن سفیر نے لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان آج گرفتاری کی گردش کرنے والی تصاویر پر تشویش ہے۔
 
انہوں نے لکھا کہ عدالتی معاملات میں قانون کی حکمرانی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے اور حد سے زیادہ مبالغہ آرائی سے بچنے کے لیے اہم ہے۔
 
الفرڈ گراننس نے اپیل کی کہ پاکستان کی خاطر سب پر سکون رہیں اور مل کر ترقی کی جانب کام کرنے کے لیے بات چیت کو ترجیح دیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button