پاکستان

پاکستان ڈیفالٹ نہیں کررہا، تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کررہا، ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، کوشش ہے غیر ملکی ادائیگیاں وقت پر کریں، بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایک روز میں مسائل حل نہیں ہوسکتے، مشکل ریفارمز پہلے کرچکے ہیں، معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔
 
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہے، معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، کچھ لوگوں کی خواہش ہے ملک ڈیفالٹ کرجائے، ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے۔
 
وزیر خزانہ نے کہا کہ ترجیح ہوتی ہے کہ بیرونی ادائیگی میں کوئی تاخیر نہ ہو، کوشش ہے جو بھی وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں، ملک کو ملکر مشکلات سے نکالیں گے، آئی ایم ایف نے اسٹیمںٹ دی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کررہا۔
 
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سنہ 2013ء میں بھی پہلا سال ہمارے لئے مشکل تھا، اس وقت بھی ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، طویل مدت بہتری کیلئے بجٹ بھی ہوگا اور کچھ اور بھی معاہدے ہوں گے، ریاست کیلئے سیاست کی قربانی دی ہے۔
 
اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں کراچی کے ایوان صنعت و تجارت کے وفد سے ملاقات میں ملک کے دوران موجودہ اقتصادی چیلنجز سے نکالنے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں زرعی انقلاب لائیں گے، ایک خود مختار دولت فنڈ قائم کریں گے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ہم معاضی میں نظر انداز کئے گئے منصوبوں پر کام کریں گے۔
 
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر بلاجواز ہے کیونکہ اس کے پیچھے کوئی تکنیکی وجہ نہیں ہے۔ اسحاق ڈار نے کاروباری برادری کے جائز مطالبات آئندہ بجٹ میں حل کرنے اور حکومت کے تعاون کا یقین دلایا۔
 
وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفود سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بجٹ میں دستیاب مالی ذرائع کے مطابق کاروباری برادری کے حقیقت پسندانہ مطالبات پورے کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
 
انہوں نے کہا بجٹ آئندہ جمعہ کو پیش کیا جائے گا، حکومت نے بڑی سیاسی قیمت چُکا کر تمام وعدے پورے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی معاشی بحالی کے دور سے گزر رہے ہیں، انہوں نے مشترکہ کوششوں سے مشکل وقت پر قابو پانے کا عزم ظاہر کیا۔
 
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بطور قوم ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے، آگے بڑھنے کیلئے ہمیں سخت محنت کرنی پڑے گی، نواز شریف کے دور میں اسٹاک مارکیٹ 100 ملین ڈالر پر تھی، امید ہے جلد ان حالات سے نکلیں گے، ہم دنیا کی 24ویں معیشت تھے، گزشتہ 5 سالوں میں ہم 47 ویں نمبر پر چلے گئے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button