پاکستان

قومی اسمبلی: 9 مئی واقعات کے ملزموں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دینے کی قرارداد منظور

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی 9 مئی کے واقعات کی مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک جماعت اور اس کے سربراہ نے فوجی تنصیبات پر حملے کئے، ان حملوں سے ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا، ان کے خلاف ایک دن کی بھی تاخیر کے بغیر کارروائی کی جائے، اس کا بوجھ اس جماعت کے اپنے کارکن بھی نہیں اٹھا پا رہے ہیں، ثابت ہو گیا ہے کہ اس کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قانونی کارروائی کے دوران کسی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، اس حوالے سے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، پاکستان میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی و آئینی تحفظ حاصل ہے، پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کارروائی مکمل کر کے سزا دی جائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button