پاکستان

پیٹرول کی قیمت میں یکم جولائی سے بڑی کمی کا امکان

روسی خام تیل پاکستان پہنچنے کے بعد یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔
 
وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق روس سے آنے والے تیل کی جہاز سے آف لوڈنگ اور اسٹوریج ڈسچارجنگ کا عمل جاری ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان ابتدائی طور پر 1 لاکھ بیرل تیل کا معاہدہ طے ہوا ہے، پہلی کھیپ کے نتائج کے بعد 7 لاکھ بیرل تیل پاکستان آئے گا۔
 
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل آنے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم جولائی سے 40 روپے تک کی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
 
ذرائع نے بتایا ہے کہ روس سے آنے والے 45 ہزار ٹَن تیل کی پہلی کھیپ پی آر ایل ریفائنری میں ریفائن ہوگی۔ آئندہ 2 ہفتوں تک روسی تیل مارکیٹ میں فروخت ہونے کیلئے دستیاب ہوگا۔
 
 
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس سے درآمد کیے گئے خام تیل کی ادائیگی امریکی ڈالر میں نہیں بلکہ چینی کرنسی میں ادا کی گئی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button