پاکستان

آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کرینگے ، اس سے پاکستان کو آگے بڑھنے کا موقع ملا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کوآگے بڑھنے کا موقع ملا اور معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے۔
 
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 10 سال قبل نوازشریف نے چین کے ساتھ مل کر سی پیک شروع کیا، سی پیک کے تحت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔
 
انہوں نے کہا کہ چین نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، مخلوط حکومت آنے کے بعد سی پیک پردوبارہ کام کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے مخصوص اقتصادی زونزبنائے جائیں گے۔
 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 12 جولائی کوآئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں منظوری ہوجائے گی، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کی دھجیاں اڑائیں لیکن اب آئی ایم ایف شرائط پرعمل درآمد کیا جائے گا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کو آگے بڑھنے کا موقع ملا، آئی ایم ایف معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے کیونکہ محنت کرکے ملک کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنا ہے۔
 
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی اشرافیہ کا حق بنتا ہے کہ وہ ملکی ترقی کےلیےکردار ادا کریں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button