سیاست

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کے خدشات دور کرنیکا فیصلہ

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے خدشات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا، جے یو آئی سربراہ کو منانے کا ٹاسک شہباز شریف کو دیدیا۔
 
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کا حصہ نہ بنانے پر شکوے کئے تھے، جس کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ان کے خدشات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
 
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کے خواہشمند تھے تاہم پیپلزپارٹی نے بروقت انتخابات کے حق میں مشورہ دیا۔
 
مولانا فضل الرحمان کو ان کے سخت مؤقف کے باعث دبئی ملاقاتوں میں مدعو نہیں کیا گیا۔
 
 
نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا ٹاسک وزیراعظم شہباز شریف کو دے دیا، وزیراعظم سے آج جے یو آئی ف کے سربراہ ملاقات کریں گے۔
 
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پی ڈی ایم سربراہ کو ملکی سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے، عام انتخابات کے حوالے سے حکمران اتحاد کی حکمت عملی پر بھی مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button