پاکستان

افغانستان برادر ہمسایہ ملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسدار نہیں کر رہا اور نہ ہی ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا کر رہا ہے۔ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔ پاکستان میں 50،60 لاکھ افغانیوں کو تمام تر حقوق کے ساتھ 40 ، 50 سال سے پناہ میسر ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جن لوگوں نے پی ٹی آئی کی حکومت میں اسمبلی میں آ کر ارکان کو بریفنگ دی اور افغانستان سے ٹی ٹی پی کو پاکستان لا کر بسانے کے فوائد بتائے اور پھر ہزاروں کو لے آئے وہ آج روزانہ شہید ہونے والوں کے وارثوں کو بھی کچھ بتائیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہی لوگ تھے جنہوں نے 2018 میں عمران خان پراڈکٹ لانچ کیا اور اس پروڈکٹ نے قوم کو 9 مئی کا منحوس دن دکھایا اور پھر 4 سال یہ گارنٹی کیا کہ وطن عزیز ہر لحاظ سے تباہی کا شکار ہوجائے۔ اللہ شہدا کے خون کے صدقے اس پاک سرزمین کی حفاظت فرمائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button