سیاست

استحکام پاکستان پارٹی کا منشور تیار، اہم نکات سامنے آگئے

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے اپنا منشور تیار کرلیا ہے۔ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اہم نکات سامنے آگئے۔
 
تفصیلات کے مطابق اسلامی معاشرے کا قیام،تحفظ ختم نبوتؐ و نامو س رسالت اور مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنا منشور کا حصہ ہے۔ ساڑھے 12 ایکڑ زمین تک کے کاشتکاروں کو ٹیوب ویلوں کےلیے بجلی کی مفت فراہمی اور مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے بھِی منشورمیں شامل ہے۔
 
کچی آبادیوں کے لئے مالکانہ حقوق، شہریوں کیلئے اپارٹمنٹ بلڈنگز کے کم لاگت رہائشی منصوبے، موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی آدھی قیمتوں پرفراہمی کا منصوبہ بھی منشور کا حصہ ہے۔
 
ایئر کنڈیشنڈ پبلک ٹرانسپورٹ، بزرگ شہریوں، خواتین اور سٹوڈنٹس کیلئے مفت سفری سہولتیں، نوجوانوں اور خواتین کیلئے آسان شرائط پربلا سود قرضے آئی پی پی کی منشور میں شامل ہیں۔
 
استحکام پاکستان پارٹی ملک کےلئے آزادانہ اور خودمختار خارجہ پالیسی یقینی بنانے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے، پاکستان میں اُن کی جائیدادوں کے تحفظ و انصاف کی فراہمی، پولیس، عدلیہ اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لائے گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button