پاکستان

عوام کو پھر بجلی کا جھٹکا ، فی یونٹ ساڑھے 7 روپے مہنگی

حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ، بنیادی ٹیرف میں سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے ، 101 سے 200 یونٹ کے لیے 4 روپے ، 201 سے 300 یونٹ تک والے کے لئے 5 روپے ، 301 یونٹ سے 400 تک 6 روپے 50 پیسے جبکہ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button