پاکستان

پاکستان نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا

پاکستان نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے شیئر کر دیا۔
 
ذرائع کے مطابق پلان کے تحت بجلی کے بنیادی یونٹ کو مرحلہ وار بڑھانے جبکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں سہولت دینے کی تجویز بھی آئی ایم ایف کو فراہم کر دی گئی۔
 
پلان کے تحت ہر صارف کو بجلی کے بل قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دینے کی تجویز ہے، آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی تو دو ماہ کیلئے معاہدہ ہو سکتا ہے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری روک کر 250 ارب کے ریلیف کے لیے رقم جمع کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ، اگست اور ستمبر کے بلوں کو اقساط میں لینے کیلئے وزارت خزانہ تحریری گارنٹی دے گی۔
 
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ہنگامی طور پر بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے، بجلی کے 400 یونٹس استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا پلان زیر غور ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button