کھیل

ایشیاکپ؛ پاکستان نے بھارت کے تین ’’بیٹنگ پلرز‘‘ کو پویلین روانہ کردیا

ایشیاکپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 11.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے۔

کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی اوپنر روہت شرما 11، ویرات کوہلی 4، شیرس ایر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شبمن کِل 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی کپتان اور کوہلی کی وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ حارث رؤف کے نام رہی۔
قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ موسم سے فرق نہیں پڑتا کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں، کوشش ہوگی بھارت کو ابتداء سے ہی مشکل میں ڈالیں۔

دوسری جانب کینڈی میں موسم آبرد آلود ہے تاہم وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button