کھیل

ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف بھارت 266رنز پر آل آؤٹ

ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، روہت شرما الیون 266 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 266 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے 4، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہاردک پانڈیا 87 اور ایشان کشن 82 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، دونوں کے درمیان 148 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے بھی ایک شکار کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کو 11 رنز پر آؤٹ کردیا۔ 27 رنز کے مجموعے پر ویرات کوہلی 4 رنز بنانے کے بعد شاہین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

حارث رؤف نے شریاس ائیر کو 14 رنز، شبمن گل کو 10 اور ایشان کشن کو 82 رنز پر پویلین بھیجا۔

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم روہت شرما نے کہا کہ موسم کے حوالے سے اتنا نہیں سوچتے،ہم نے کچھ کھلاڑیوں شامل کیا ہے، امیدہے اچھا مقابلہ ہوگا۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ٹاس جیتنےکی صورت میں پہلے بیٹنگ کرتے۔

یاد رہے کہ میچ سے قبل بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ پاک بھارت میچ میں پورے دن بارش ہونے کے امکانات ہیں تاہم تازہ ترین صورتحال کے مطابق آج کے میچ کے دوران صرف ایک گھنٹہ بارش کا امکان ہے۔

تازہ پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ والے روز دوپہر 2 سے 3 بجے تک بارش کے 40 سے 60 فیصد امکانات ہیں جبکہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعدبارش کا امکان 20 فیصد سے کم کہا جارہا ہے۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ بارش کے 80 فیصد امکانات ہیں۔

ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دونوں ٹیموں نے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button