پاکستان

جسٹس فائزعیسیٰ کی حلف برداری کےبعد ساتھی ججز کوعشائیےکی دعوت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسی نے بطور چیف جسٹس پاکستان اپنی حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسی کی جانب سے عشائیے کی دعوت 17 ستمبر کیلئے دی گئی ہے۔جسٹس فائز عیسی اور انکی اہلیہ کی جانب سے باضابطہ دعوت نامے ججز کو موصول ہوگئے۔

موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہونگے۔ ان کی جگہ جسٹس فائز چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button