پاکستان

مراکش میں قیامت خیز زلزلے کے باعث 600سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے، سیکڑوں زخمی

مراکش میں رات گئے قیامت خیز زلزلے کے باعث اموات کی 600 ہوگئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق چھ اعشاریہ آٹھ شدت زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ لوگ ملبے تلے دب گئے۔ مراکش کی وزارت داخلہ نے 600 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکزسیاحتی شہرماراکیچ سے 72 کلومیٹر دور 18 کلومیٹرگہرائی میں تھا۔ زلزلےکے 19 منٹ بعد چاراعشاریہ نو شدت کے آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے۔

ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کےلیے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امداد کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ مقامی افراد کی جانب سے زلزلے کی ہولناک ویڈیوز بھی شیئرکی جارہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں خوف کی فضا ہے، لوگوں نے رات سڑکوں پر گزاری ۔ ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی علاقوں میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مراکش زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے میں ہلاکتوں پر دل دکھی ہیں۔

ٹویٹر پیغام میں انوارالحق کاکڑ نے کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں مراکش کے ساتھ کھڑا ہے۔ سابق وزیراعظم شہبازشریف نے بھی ٹویٹ میں اظہار افسوس کیا، لکھا مراکش زلزلے میں ہلاکتوں پر دکھ ہوا۔ مشکل وقت میں مراکش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سوگوار خاندانوں اورملبے میں دبے زخمیوں کےلیے دعا کرتے ہیں۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button