کھیل

ایشیا کپ : پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کی وجہ سے 45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، تاہم بارش رکنے کے بعدساڑھے $ بجے ٹاس ہوا جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان گزشتہ شب کیا تھاجس میں 5 تبدیلیاں سامنے آئی تھیں۔

محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جبکہ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل نہیں تھے۔تاہم ٹاس کے موقع پرکپتان بابر اعظم نے کہا کہ سعود شکیل اور امام الحق پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ان کی جگہ فخرزمان اور عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سعود شکیل کو بخار اور امام الحق کمر میں تکلیف کی وجہ سےآج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے ،سری لنکا اور پاکستان میں سے آج جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ کرے گی۔

اگر اس میچ کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button