سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل اب ای میل کے لیے بھی ایموجی پیش کرے گا

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے نئے جی میل فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کے لیے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل ایپ سے ایموجیز کے ذریعے اِنباکس پر ردِ عمل دینا ممکن بنائے گا۔

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے جی میل ایپ میں موجود پوشیدہ کوڈ کی نشان دہی (جس کی پہلی بار نشان دہی اسٹیو موزر اور دی ایس پی اینڈرائیڈ کی جانب سے بالترتیب کی گئی) یہ بتاتی ہے کہ گوگل اپنی ای میل سروس میں ایموجیز ری ایکشنز کو سپورٹ کرنے لیے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

ایموجی ری ایکشنز مائیکروسافٹ آؤٹ لُک سمیت دیگر ای میل ایپس میں پہلے ہی استعمال کیے جارہے ہیں۔ آؤٹ لک میں مائیکروسافٹ ان ری ایکشنز کو بطور ایک مکمل ای میل کے نہیں بلکہ ای میل پر ایک چھوٹے سے نشان کے طور پر پیش کرتا ہے۔ یہ فیچر ایسی ای میل جس کے صرف موصول ہونے کی تصدیق کی ضرورت ہو، کو جواب دینے کے لیے ایک اچھا طریقہ ہے۔
اینڈرائیڈ جی میل ایپ میں ایسے بہت سے اشاروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جلد ہی کمپنی کی جانب سے یہ فیچر متعارف کرایا جانے والا ہے۔ گوگل نے ایک پیغام بھی تیار کر رکھا ہے جس میں صارفین سے کہا گیا ہے ’آپ پہلے جی میل صارفین ہیں جن کو ایموجی ری ایکشن ملا ہے۔ جلد ہی آپ خود سے ایموجی ری ایکشنز بھیج سکیں گے‘۔ عین ممکن ہے کہ اس فیچر عوامی سطح پر متعارف کرائے جانے سے قبل محدود پیرائے میں آزمایا جا رہا ہو۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button