کھیل

ایشیا کپ فائنل: بھارت کے محمد سراج کی تباہ کن بولنگ، سری لنکا 50 رنز پر ڈھیر

ایشیاکپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے 51 رنز کا ہدف دیدیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم محض 15.2 اوورز میں 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بھارتی بالرز نے سری لنکن بلےبازوں کو سوچنے تک کا موقع فراہم نہ کیا، سری لنکا کے کپتان سمیت 5 بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 5، پاتھم نسانکا 2، دھننجایا ڈی سلوا 4، ڈونتھ ویلالجے 8، پرمود مدوشن 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس سب سے زیادہ 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 6، ہاردک پانڈیا 3 جبکہ جسپریت بمراہ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کیخلاف بڑا اسکور کرکے میچ میں کامیابی سمجھیں۔

لنکن کپتان نے کہا کہ دشن ہیمنتھا کو مہیش تھیکشنا کی جگہ پلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف بڑا اسکور کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں گے، ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن سندر کو اکشر پٹیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمراہ

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان داسن شناکا، کوشل پریرا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالجے، دوشن ہیمانتھا، کاسون راجیتھا

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button