کھیل

ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

انضمام الحق نے بتایا کہ قومی اسکواڈ میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جب کہ ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی

  • بابراعظم (کپتان)
  • شاداب خان (نائب کپتان)
  • عبداللہ شفیق
  • فخر زمان
  • امام الحق
  • حارث رؤف
  • افتخار احمد
  • شاہین آفریدی
  • محمد رضوان
  • محمد نواز
  • محمد وسیم جونیئر
  • حسن علی
  • سعود شکیل
  • سلمان آغا
  • اسامہ میر

ریزرو کھلاڑی

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ ورلڈکپ کے لیے تین کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے جن میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، بڑے ایونٹ میں تجربہ کار بولر کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان ہے لیکن پرامید ہیں وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فاسٹ بولرز میں کافی انجریز ہیں، بڑے میچز میں کوشش کی ہے کہ بولر ایسے ہوں جن کے پاس تجربہ ہوں جنہوں نے میچز کھیل رکھے ہوں، بھارت میں دوسری ٹیموں کی نسبت ہم پر زیادہ پریشر ہوتا ہے اس لیے پریشر ہینڈل کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہوگئی۔

پاکستان کو ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے ساتھ ہے جب کہ اس سے پہلے قومی ٹیم وارپ میچز کھیلے گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button